قندھار کے فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ، 40 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 40 اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 40 فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد انہوں نے ملٹری بیس پر فائرنگ شروع کردی، دوسری جانب ملٹری بیس پر خود کش حملے اور فائرنگ کے دوران غیر ملکی افواج فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کو نشانا بھی بنایا جس کے نتیجے میں 10 طالبان مارے گئے۔ قندھار پولیس چیف نے حملے کی تصدیق کردی ہے تاہم وزارت دفاع کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جب کہ طالبان نے حملے زمہ داری قبول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز صوبے پکتیا میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر طالبان کے حملے میں پولیس چیف سمیت 71 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پیرو کے سابق صدر نے گرفتاری کے خوف سے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی

پیرو کے سابق صدر نے گرفتاری کے خوف سے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی

  جنوبی امریکا میں واقع ملک پیرو کے سابق صدر ایلن گارشیا نے گرفتاری کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے