پاکستان کو دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدام اٹھانا ہوں گے،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگرد گروپوں کیخلاف فیصلہ کن اقدام اٹھانا ہوں گے۔ پاکستان کی افغانستان اور ہندوستان کی سرحد پر صورتحال کشیدہ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے بھارت کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کا اعلان کر دیا۔ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ امریکہ اوربھارت کےدرمیان تعلقات مستقبل میں مزید گہرے ہونگے۔ امریکہ بھارت کا انتہائی قابل اعتماد پارٹنر ہے۔ بھارت کے مقابلےمیں چین کا مختلف معاملات پر رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔  ریکس ٹیلرسن نے یہ بھی کہا کہ جنوبی سمندر میں چین کی سرگرمیاں خطے بالخصوص بھارت کیلئے خطرہ ہیں۔ ہم بھارت کو بڑے پیمانے پر اسلحہ کی فروخت کے خواہاں ہیں۔ بھارت کی دفاعی ضروریات پوری کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ بھارت کیساتھ نئی پالیسی گائیڈ لائن اگلے 100 برسوں کیلئے ہے۔ ریکس ٹیلرسن اگلے ہفتے بھارت اور پاکستان کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

واضح اکثریت کے, ساتھ, آئینی تبدیلی کو, منظور کیا

واضح اکثریت کے ساتھ آئینی تبدیلی کو منظور کیا

مصر: آئینی ترمیم کے لیے گزشتہ تین روز سے جاری ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے