ماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘کا ٹریلر ریلیز

کراچی: نامورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم’’ورنہ‘‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیاہے، ٹریلر میں ماہرہ کرپشن سے بھرپور نظام کے خلاف جدوجہد کرتی اوراپنے حق کے لئے لڑتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ پاکستان کے صف اول کے ہدایت کارشعیب منصوراور ماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘کا انتظارشائقین شدت سے کررہے تھے۔ یہ انتظاراب ختم ہوا اور فلم کاپہلا ٹریلرجاری کردیا گیاہے، ٹریلر میں ماہرہ خان ہمیشہ کی طرح نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
ٹریلرکی ابتدا میں ماہرہ خان(سارہ) کو ان کے شوہر ہارون شاہد کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاہم ان کی پریشانیوں کا آغازاس وقت ہوتا ہے جب ان کی زندگی میں سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے جاگیردارضراراحمد کی انٹری ہوتی ہے اور وہ ان میں دلچسپی لینا شروع کردیتا ہے، ٹریلر کے مطابق فلم کی کہانی ماہرہ خان کے گرد گھومتی دکھائی دیتی ہےجس میں ماہرہ اپنے ساتھ ہونےوالے دھوکے کا بدلہ لیتی، ملک میں موجود کرپٹ نظام کے خلاف لڑتی اور انصاف کے لیے جدوجہد کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
ہمارے معاشرے میں اکثر شادی کے بعد عورت کی اپنی شناخت کہیں گم ہوکررہ جاتی ہے اورشوہر ہی اس کی شناخت بن جاتا ہے، تاہم ٹریلر میں ماہرہ اس رجحان کے خلاف لڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، وہ اپنے شوہر سے کہہ رہی ہیں کہ ’’میں صرف تمہاری بیوی نہیں بلکہ تم سے الگ ایک پوری انسان ہوں‘‘۔
فلم کا ٹریلر انتہائی دلچسپ ہے، لہٰذا فلم بھی بہت اچھی ہوگی اور جس فلم کے ساتھ شعیب منصور کا نام جڑ جائے اس کا کامیاب ہونا یقینی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فلم کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جس میں ماہرہ خان غصے میں کسی کو پیٹتی ہوئی نظرآرہی تھیں۔
فلم میں ماہرہ خان کے علاوہ، ہارون شاہد، ضرار احمد، نیمل خاور اور رشید ناز شامل ہیں فلم 17 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف رضا میر, نے, امریکی ویب سیریز کا, پروجیکٹ سائن, کرلیا

آصف رضا میر نے امریکی ویب سیریز کا پروجیکٹ سائن کرلیا

یہ پروجیکٹ ایک ویب سیریز ہے جس کا پہلے نام ’گینگ آف لندن‘ تھا جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے