کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی

کوئٹہ: کالعدم دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس ٹرک پر خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب میں تحریک طالبان پاکستان کے خودکش حملہ آور موسٰی سکنہ درہ آدم خیل نے پولیس کے ایلیٹ فورس کے قافلے میں شامل ٹرک سمیت دو ڈاٹسن کے درمیان خودکش حملہ کیا، جس سے ایلیٹ فورس کی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور ٹرک مکمل طور پر جل گیا۔ یاد رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں سریاب کے علاقے سبی روڈ پر پولیس ٹرک پر بم حملہ ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید اور 22 افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ, میں شدید ,بارش اور, سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا, دھرنا چوتھے, روز بھی, جاری

کوئٹہ میں شدید بارش اور سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

کوئٹہ: جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے