عمران خان کا الیکشن کمیشن پر سیاسی انتقام کا الزام، وارنٹ گرفتاری چیلنج

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
پاکستان ویوز کے مطابق  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجرا پر عدالت سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان کے توسط سے عمران خان نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
پی ٹی آئی چیرمین نے الیکشن کمیشن پر سیاسی انتقام کا الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ  الیکشن کمیشن نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے میرے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی اور اختیارات سے تجاوز کیا۔  درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور اکبر ایس بابر کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد عمران خان نے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں رضاکارانہ طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یکم جولائی, سے, گیس کی, قیمتوں میں 200 فیصد ,اضافہ, کرنے کا فیصلہ

یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن نے گھریلو گیس صارفین کیلیے پہلی سلیب میں گیس کی قیمتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے