کوئٹہ میں دھماکا اورفائرنگ، انسپکٹر سمیت 8 اہلکار شہید

کوئٹہ: نیوسریاب کےعلاقے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار جب کہ قمبرانی روڈ پرفائرنگ سے سی ٹی ڈی انسپکٹرشہید ہوگیا۔ پاکستان یوزکے مطابق کوئٹہ میں نیوسریاب کےعلاقے میں دہشت گردوں نے پولیس کے ٹرک کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے نشانہ بنایا، جس کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکارشہید جب کہ 22 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کے ٹرک میں 35 سے زائد اہلکارسوارتھے، شہرکے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اورطبی عملہ الرٹ ہے۔ پولیس اورایف سی نے دھماکےکی جگہ کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا اور علاقے میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی انسپکٹرعبدالسلام بھی موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

جانوروں کو لگائے جانے والے ممنوعہ انجکشن کوئٹہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جانوروں کو لگائے جانے والے ممنوعہ انجکشن کوئٹہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کوئٹہ: کسٹم حکام نے بتایا کہ دبئی سے آنے والے مسافر طیارے سے 15 ہزار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے