فلم ’پدماوتی‘ ایک بار پھرمشکلات کا شکار

ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ ایک بار پھرمشکلات کا شکارہوگئی۔ بالی ووڈ کے مایہ نازہدایتکارسنجے لیکا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ کے آغاز سے شروع ہونے والے مسائل ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے اور اب ایک بار پھر فلم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’پدماوتی‘‘ تکمیل کے مراحل میں ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی، کبھی فلم کا سیٹ جلایا گیا تو کبھی سیٹ کی حفاظت پرمامور سیکورٹی اہلکاروں کو زدوکوب کیا گیا اور اب ایک بارپھرفلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ دپیکا کی شکل جیسی بنائی گئی رنگولی کو تقریباً 100 سے زائد لوگوں نے خراب کیا۔ دپیکا کی شکل کی رنگولی بنانے کے لیے معروف آرٹسٹ کو بلایا گیا جنہوں نے دیوالی کے جشن کے لیے 48 گھنٹے کی محنت سے رنگولی کو باریکی سے بنایا تاہم 100 سے زائد افراد نے پہلے اس رنگولی کے خلاف احتجاج کیا اور کچھ دیربعد آرٹسٹ کی محنت پر پوری طرح پھیردیا۔ جس کی تصویر خود آرٹسٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیں۔ دوسری جانب بھارت میں راجپوتوں کی نمائندہ تنظیم کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ فلم کی اسکریننگ سے قبل وہ فلم کو دیکھیں گے تاکہ فلم کی ہدایتکارنے اگرتاریخی حقائق کو مسخ کیا ہوتو اس میں تبدیلی لائی جاسکے۔ واضح رہے کہ فلم یکم دسمبرکو سینیما گھروں کی زینت بنے گی اور فلم میں اداکار شاہد کپور، رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آمنہ الیاس کی نئی فلم ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘ کا پہلا ٹیزر جاری

ماڈل و اداکار آمنہ الیاس کی نئی فلم ‘ریڈی اسٹیڈی نو‘کی پہلی جھلک حیشام بن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے