رائیونڈ اسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث بھٹہ مزدور کی بیوی نے سڑک پر ہی بچی کو جنم دے دیا

رائیونڈ: ڈاکٹرزکے نہ ہونے کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال کے باہرخاتون نے سڑک پر بچی کوجنم دے دیا۔ پاکستان ویوز کے مطابق رائیونڈ میں بھٹہ مزدور محمد عامر زچگی کے لیے صبح ساڑھے 7 بجے اپنی اہلیہ کو ایمرجنسی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا۔ اسپتال پہنچنے پرعملے نے بتایا کہ ڈاکٹرزموجود نہیں ہیں جس کے باعث خاتون نے اسپتال کے باہرہی سڑک پر بچی کوجنم دے دیا۔
ریسکیوکے عملے نے زچگی کے بعد خاتون کولاہورکے اسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون اور بچی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ رائیونڈ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال 60  بیڈ پر مشتمل ہے جو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیرنگرانی 70 کروڑ میں تعمیرکیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی لاپرواہی کے باعث وزیراعلی پنجاب اس اسپتال کے تین ایم ایس معطل کرچکے ہیں لیکن صورتحال جوں کی توں ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اوگرا نے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کردیا

اوگرا نے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کردیا

لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے آر ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے