افغانستان، پولیس ہیڈکوارٹر میں خودکش حملہ، 22 اہلکار جاں بحق، 200 زخمی

پکیتا:  افغان  صوبہ پکیتا میں پولیس ہیڈکوارٹر پہ خودکش حملے کے نتیجے میں 22 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 200 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان صوبہ پکیتا میں ڈاکٹر نجیب کے اپنے گاؤںں میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر پہ یہ خودکش حملہ اس وقت ہوا، جب پولیس اہلکار پریڈ میں مصروف تھے۔ مرنے والوں میں افغان انٹیلی جنس کا کمانڈر بھی شامل ہے جبکہ نیٹو فورسز کا اہم کمانڈر جو پریڈ کے معائنہ کیلئے وہاں موجود تھا، شدید زخمی ہے، جسے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے۔ دیگر زحمیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ افغان اور امریکی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ حملہ پولیس ہیڈکوارٹر میں جاری پریڈ کے دوران کیا گیا ہے، جس میں 700 سے زائد پولیس اہکار موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں جنسی زیادتی میں ملوث رکن اسمبلی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

اتر پردیش:  جنسی زیادتی میں ملوث سماج پارٹی کے رکن اسمبلی اٹل رائے نے خود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے