بھارتی تخریبی کارروائیاں خطے کی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک ہیں، برجیس طاہر

گلگت:  وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پرتشدد اور تخریبی کارروائیاں خطے کی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حقیقت میں بھارت پرتشدد کارروائیوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں مسلمان آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانا چاہتا ہے، اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد کارروائیوں اور ایل او سی کے اس پار کشمیریوں کو اپنی بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایک ہزار 6 سو پولیو ورکرز مراعات, و پینشن کا تنازع حل نہ, ہونے پر, پولیو مہم کا, بائیکاٹ

ایک ہزار 6 سو پولیو ورکرز مراعات و پینشن کا تنازع حل نہ ہونے پر پولیو مہم کا بائیکاٹ

گلگت بلتستان :ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے