عام انتخابات سے قبل نئی ووٹر لسٹیں بنیں گی، سیکرٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد:  سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے بعد نئی انتخابی فہرستیں بنائی جائیں گی کیونکہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر الیکشن ہوئے تو آئینی سوالات اٹھیں گے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ایسے اختیارات بھی مل گئے ہیں جو بھارتی الیکشن کمیشن کے پاس بھی نہیں ہیں۔ بھارت میں الیکشن عدلیہ اور فوج نہیں کراتی، بھارت میں الیکشن کمشنر کا کہنا ہی کافی ہوتا ہے اور سیاسی جماعت اس کا احترام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ خواتین کی ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے دو جماعتوں کے علاوہ کسی جماعت نے الیکشن کے خط کا جواب دینا بھی گوارا نہیں کیا، سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کی مضبوطی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ بابر یعقوب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے اس پر بات نہیں کروں گا جب کہ الیکشن کمیشن کے پاس مکمل اختیار ہے کہ وہ توہین عدالت کی کارروائی کر سکتا ہے، پاکستان میں الیکشن کمیشن کا ایسا ڈھانچہ بن چکا ہے جو حکومت کے تابع نہیں۔ انہوں نے کہا الیکشن ایکٹ 2017 درست سمت میں درست قدم ہے، پاکستان میں مرد اور خواتین کی رجسٹریشن میں واضح فرق ہے، ایک کروڑ خواتین کا بطور ووٹر رجسٹرڈ نہ ہونا ہماری قومی ناکامی ہے، الیکشن کمیشن خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ان تمام تنظیموں, کا, پاکستان تحریک انصاف سے, اب کوئی تعلق, نہیں

ان تمام تنظیموں کا پاکستان تحریک انصاف سے اب کوئی تعلق نہیں

اسلام آباد: پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کے دستخط کے ساتھ بدھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے