سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیزی پھیلانے والوں پر نظر رکھنے کیلئے سپیشل پولیس سیل قائم

میانوالی:  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی صادق علی ڈوگر کی زیرصدارت ضلعی امن کمیٹی کا خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو غلام مصطفی شیخ، تمام مسالک کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ ضلع میں امن برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے، بدامنی اور انارکی پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، امن دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے علمائے کرام پولیس سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پھیلانے اور غیر اخلاقی ریمارکس دینے والوں کیخلاف کارروائی کے لئے خصوصی مانیٹرنگ سیل تشکیل دیا گیا ہے، ہم سب کو امن برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام خطبات جمعہ میں تحمل وبردباری کے درس دیں، ملکی مفاد کو مقدم رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے

کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے

لاہور: شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول 117 بنا رہے ہیں، ٹرین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے