قندیل بلوچ کے قاتلوں کا ذکر، بشریٰ انصاری نے دل کی بات کہہ ڈالی

لاہور: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث لوگوں کو قیامت کے روز جواب دینا ہو گا، شوبز انڈسٹری میں 80 فیصد فنکار اچھی اور پڑھی لکھی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران بشریٰ انصاری کاکہناتھا کہ خدا نے عورتوں کو زیادہ قوت عطاء کی ہے جو شوبز سمیت دیگر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی پرورش اور گھریلو امور کی ذمہ داریاں بھی بخوبی انداز میں ادا کرتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے افسوس ہے کہ بعض لوگ کسی اداکارہ یا ماڈل کے بارے میں ایسی گمراہ کن باتیں لکھ دیتے ہیں جس سے اس کا جینا مشکل ہو جاتا ہے اس کی بڑی مثال قندیل بلوچ ہے جس کو بلا وجہ اتنی ہائیٹ دی گئی ۔ قندیل بلوچ کے قتل کے پیچھے جن لوگوں کا ہاتھ ہے ان کو قیامت کے روز جواب دینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

لاہور:  مقبول ناول نگار اور اسکرین رائٹر عمیرہ احمد کے مداحوں کے لیے اچھی خبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے