سب کو میری اور سلمان کی شادی کی فکر کیوں ہے، تبو پریشان

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تبو نے کہاہے کہ سب کومیری اور سلمان کی ہی شادی کی فکر ہے،لوگ ایک ہی سوال پوچھ پوچھ کر تھکتے ہی نہیں ہیں۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق سلمان خان بھارتی فلم انڈسڑی کے نامور اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ خوبرو کنوارے سمجھے جاتے ہیں اور اسی لیے سلمان خان سے ان کی شادی کولے کر ان کے متعدد بار سوالات کیے جاتے ہیں ۔ایسا ہی کچھ بھارتی اداکارہ ” تبو ” کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔اداکارہ کافلم ’’گول مال اگین‘‘ کی پروموشن کے موقع پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ سب کو میری اور سلمان کی شادی کی فکر پڑی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ میری اور سلمان کی شادی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ سب سے زیادہ مجھ سے اور سلمان خان سے شادی کے بارے میں سوا لات کیے جاتے ہیں۔ میں ان سوالوں سے تنگ آگئی ہوں لیکن لوگ ایک ہی سوال پوچھ پوچھ کر تھکتے ہی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سوڈان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے، ماہرہ خان

سوڈان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے، ماہرہ خان

کراچی : معروف اداکارہ ماہرہ خان سوڈان میں فوجی مظالم کو نظرانداز کرنے پر عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے