نواز شریف کا وفادار بیوروکریٹ عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات

اسلام آباد: ایک اور ڈی ایم جی افسر کو اقتصادی شعبہ کا اہم عہدہ دے دیا گیا، حکومت نے این ایچ اے کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ کو عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کردیا۔ اسٹیبلمشنٹ ڈویژن نے شاہد اشرف تارڑ کی عالمی بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی کا نوٹیفکشین جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، شاہد اشرف تارڑ کو تین سال کیلئے عالمی بینک میں تعینات کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اس پوسٹ پر ناصر کھوسہ تعینات تھے۔ شاہد اشرف تارڑ گزشتہ چار سال سے این ایچ اے میں بطور چیئرمین کے خدمات انجام دے ر ہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کی حکومت نے اسٹیٹ بینک میں گورنر بھی ایک ڈی ایم جی افسر کو تعینات کیا تھا۔ فواد حسن فواد کیطرح شاہد افضل تارڑ بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی بیوروکریٹ تصور کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ڈیڈ لاک سے بچاؤ کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کوئی حرج نہیں

ڈیڈ لاک سے بچاؤ کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کوئی حرج نہیں

اسلام آباد: عمران خان کا حوالہ دے کر حکومتی ترجمان نے کہا کہ ’مولانا فضل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے