ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات اور تبصروں سے گریز کرنا چاہیے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات اور تبصروں سے گریز کرنا چاہیے۔ غیرذمہ دارانہ بیانات پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کر سکتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے گزشتہ روز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ کے مقابلے میں معیشت بہت بہتر ہے۔ ملک میں توانائی کے منصوبوں اور بجلی کی فراہمی سے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے درآمدات پر دباؤ پڑا ہے جو قابل برداشت ہے۔ ٹیکسوں کی وصولی میں دوگُنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی بجٹ پر عمل ہو رہا ہے۔ سیکیورٹی آپریشنز کے لئے بھی وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔اور ملک کو آئی ایم ایف پروگرام پر جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ڈجی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز جامعہ کراچی میں خطاب اور نجی ٹی سے گفتگو میں کہا تھا کہ معیشت اور سیکیورٹی کا گہرا تعلقا ہے، ملکی حالات ٹھیک نہ ہونے پر معیشت متاثر ہوتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کہا تھا کہ ملکی معیشت اگر بری نہیں تو بہت اچھی بھی نہیں ہے جس پر بیٹھ کر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے