(ن) لیگ کوجب بھی حکومت ملی ملک کو کنگال بنا کر چھوڑا، آصف زرداری

پشاور: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کوجب بھی حکومت ملی ملک کو کنگال بناکر چھوڑا جب کہ میاں صاحب کو نکالے جانے پر کوئی شک تھا تو وہ وزیراعظم ہاؤس سے کیوں نکلے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پچھلی بارحکومت کسی اور کی تھی ہم صرف شریک تھے لیکن اس بار ہم لحاذ نہیں کریں گے اور ترقیاتی کام کریں گے، جہاں جہاں ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے پیپلزپارٹی وہاں پہنچے گی جب کہ ہمیں جب حکومت ملی تو لوگوں سے روزگار چھیننے کے بجائے انہیں نوکریاں دیں لیکن (ن) لیگ کو جب بھی حکومت ملی انہوں نے ملک کو کنگال بناکر چھوڑا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو آج تک پتہ نہیں چلا کہ انہیں نکالا کیوں گیا اور اگر انہیں کوئی شک تھا تو وزیراعظم ہاؤس سے کیوں نکلے جب کہ ہمارے دورمیں بھی وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا تھا مگر اس وقت اقتدارکی منتقلی آرام سے ہوگئی تھی، ہم نے یوسف رضا گیلانی کو نہیں کہا سڑکوں پر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سال میں نوازشریف نے کچھ نہیں کیا مگرضمنی انتخاب میں میاں صاحب کے حلقے میں مریم نوازگئیں تو راتوں رات کام ہوگئے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین نے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معاشی لحاظ سے کمزور ہورہا ہے تو اس کا کوئی تو ذمہ دار ہے جب کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں ایک میگا واٹ بجلی نہیں دی۔ انہوں نے کا کہ فاٹا کےمعاملے پرسب سے پہلے بینظیربھٹو سپریم کورٹ گئیں تھی اور انہوں نے کہا تھا فاٹا کو قومی دھارہے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آئین کے تحت مشیران اور, معاونِ خصوصی کو, حکومتی امور کے, اختیارات, نہیں دیے, جاسکتے

آئین کے تحت مشیران اور معاونِ خصوصی کو حکومتی امور کے اختیارات نہیں دیے جاسکتے

پشاور: جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے