کامران اکمل بیٹی کے باپ بن گئے

لاہور: قومی کرکٹر کامران اکمل دوسری بیٹی کے باپ بن گئے، انہوں نے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ وکٹ کیپر اور بلے بازکامران اکمل کی اہلیہ نے دو روزقبل مقامی اسپتال میں ایک بیٹی کو جنم دیا، کامران اکمل دوسری بیٹی کی پیدائش پر بے انتہا خوش ہیں اورانہوں نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ تصویر کے ساتھ کامیران اکمل نے بہت ہی خوبصورت پیغام دیتے ہوئے لکھا ’’الحمداللہ میں ایک بار پھر بیٹی کاباپ بن گیا ہوں ، اللہ نے اپنی رحمت کے دروازے مجھ پر ایک بار پھر کھول دئیے، میں بہت خوش ہوں‘‘۔ واضح رہے اس سے قبل کامران اکمل کی ایک بیٹی لائبہ اور بیٹا ایان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ممبئی: ورلڈ کپ میں بھارت کا پہلا مقابلہ جنوبی افریقا سے 5 جون کو ہوگا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے