ڈیرہ غازیخان، ڈگریاں نہ ملنے پر طلبہ کا نجی یونیورسٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ڈی جی خان:  ماسٹر اور گریجوایشن کے طلبہ کی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی، تفصیلات کے مطابق جامپور روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی کے طلباء نے ڈگریاں نہ ملنے پر ٹریفک چوک سے کمشنر آفس تک پی ٹی آئی کے رہنما اخوند ہمایوں رضا کی زیرقیادت احتجاجی ریلی نکالی، ریلی ہسپتال چوک سے ہوتی ہوئی کمشنر آفس پہنچی، جہاں پر متاثرہ طلبہ نعمان کھوسہ، اسجد کھلول، علی ملک، انوارالحسین ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لاکھو ں روپے کی فیسیں ادا کرنے اور تعلیم مکمل کرنے کے باوجود ہمیں تاحال ڈگریاں جاری نہیں کی گئیں۔ جس سے ہمارا تعلیمی مستقبل تاریک ہو کر رہ گیا ہے، اس ضمن میں قبل ازیں بھی متعدد بار احتجاج کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اگر ہماری داد رسی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔ اس موقع پر طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے دو طرفہ ٹریفک بلاک کر دی، بعدازاں انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرہ ختم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

منی لانڈرنگ اور کرپشن ثابت نہ ہوئی تو عمران خان کو معافی مانگنا پڑے گی

لاہور: حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میں نے جو بھی کیا پاکستان اور ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے