بنوں، پولیس کی مختلف کاروائیوں میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد

بنوں: بنوں پولیس نے شہر میں کئی بم اور بارودی سرنگیں ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردی کے متعدد منصوبے خاک میں ملا دیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عوام کی اطلاع پر تھانہ ڈومیل کے قریب سے تین دستی بم اور تین کلو بارودی مواد برآمد کیے گئے۔ اسی طرح کنڑیازین کے علاقے میں سڑک کنارے ڈبے میں رکھا گیا چار کلو بارودی مواد جبکہ شٰیخ خان کلے میں ایک پولیس اہلکار کی قبر کے پاس سے بھی دو دستی بم برآمد کیے گئے۔ یہ سارا بارودی مواد بم ڈسپوال سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ دوسری جانب ایک ہی دن مختلف علاقوں سے بارودی مواد و بموں کی برآمدگی سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لیویز اور, خاصہ داروں ,کو پولیس میں, ضم کرنے کا, نوٹیفیکیشن جاری

لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور: وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے