کراچی، سینٹرل جیل سے لشکر جھنگوی کے 2 خطرناک قیدیوں کے فرار کیس میں گرفتار پولیس اہلکار دم توڑ گیا

کراچی: سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 خطرناک قیدیوں کے فرار کیس میں گرفتار پولیس اہلکار اسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے دو خطرناک قیدیوں کے فرار کے معاملے میں تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں کئی افسران اور اہلکار تاحال گرفتار ہیں، جن میں نواب نامی ایک اہلکار بھی شامل تھا، تاہم دوران قید اس کی حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ نواب پچھلے کچھ عرصے سے ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا تھا، جیل اور اسپتال میں اسے مکمل طبی سہولیات میسر تھیں، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واضح رہے کہ رواں برس جون میں کراچی سینٹرل جیل سے لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشتگردوں کے فرار کے بعد سے اب تک 2 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سو سے زائد واردتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار

کراچی: 101 وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3 کارندے گرفتار، ملزمان ہر شہر میں 25 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے