معروف سٹیج اداکارہ شمو کا اپنے گھر میں پراسرار قتل

ملتان: اسٹیج اداکارہ شمیم عرف شمو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ اسٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ شمیم عرف شمو فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ادکارہ ملتان کے علاقے شاہ ٹاؤن میں کرائے کے مکان پر رہائش پذیر تھیں ان کے شوہر اظہر نے علی الصبح اطلاع دی کہ ان کی اہلیہ کو قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ کو گھر میں ہی اوررات گئے قتل کیا گیا ہے اور ان کے شوہر نے اہلیہ کے قتل کی خبر واقعے کے 4 گھنٹے بعد دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ کے شوہر کو شک کی بنیاد پرحراست میں لے لیا ہے اور مزید قتل کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواتین, کو عمر, کا طعنہ دینے, والوں میں, خواتین ہی, پیش پیش

خواتین کو عمر کا طعنہ دینے والوں میں خواتین ہی پیش پیش

کراچی: حدیقہ کیانی نے اس خاتون کو جواب دیتے ہوئے اور معاشرے میں خواتین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے