رنبیر کپور سے علیحدگی کیا ہوئی، کترینہ کی قسمت جاگ اٹھی

ممبئی: اداکارہ کترینہ کیف کی رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد قسمت کھل گئی متعدد فلموں میں کام مل گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کترینہ کیف نئی آنے والی بالی ووڈ فلم ‘روشنی ‘میں شاہد کپور کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔جس میں شاہد کپور ایک وکیل کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ یہ پہلی بار ہوگا کہ کترینہ کیف شاہد کپور کے ساتھ کوئی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں۔واضح رہے کترینہ ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے ساتھ ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم میں بھی شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردا ادا کررہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

مہوش حیات کا آئٹم نمبر کے ناقدین کو جواب

مہوش حیات کا آئٹم نمبر کے ناقدین کو جواب

کراچی: مہوش حیات نے آئٹم نمبر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے