کوئٹہ میں وین پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کاسی روڈ پر نامعلوم افراد کی وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف علاقے کاسی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے وین کو نشانہ بنایا۔ وین میں سوار افراد ہزار گنجی سبزی منڈی جارہے تھے جب کہ  مسافروں میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی وین کاسی روڈ پر پہنچی تو پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے بس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں  3 ہزارہ برادری کے افراد بھی شامل ہیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور لاشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعےاسپتال منتقل کردیا جہاں مرنے والوں کی شناخت حاجی محمد ،صالح محمد ،خادم حسین ،سید سرور  اورمحمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جب کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں ۔پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کے لیے اطراف کے علاقے میں ناکہ بندی کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

5 سال سے, کنٹریکٹ پر, ہیں لیکن, مستقل نہیں, کیا جارہا

5 سال سے کنٹریکٹ پر ہیں لیکن مستقل نہیں کیا جارہا

پشاور:احتجاج کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ وہ مطالبات منظور کئے جانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے