بھارتیوں نے دیوتاؤں کو چھوڑ کر ہتھیاروں کی پوجا شروع کردی،

نیودہلی: بھارت میں لوگوں نے ہتھیاروں کی پوجا شروع کردی گئی،لوگوں کی بڑی تعداد میں جدید اسلحے سمیت تقریب میں شرکت کی اور تلواروں کے ساتھ رقص بھی کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت میں ہتھیاروں کی پوجا کرنے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سرکاری عہدیداروں، پولیس اہلکاروں اور عوام سمیت کئی لوگوں نے جدید اسلحے ،تلواروں اور چاقووں سمیت شرکت کی۔ پوجا کے دوران تمام ہتھیاروں کے سامنے بھجن گایا گیا اور یہی نہیں شرکا نے تلواریں اٹھا کر رقص بھی کیا ۔ دوسری جانب یہ تقریبات بھارت کے دیگر شہروں بھوپال، رائے پور اور کلکتہ م بھی منعقد کی گئیں ۔واضح رہے کہ بھارت میں ہتھیاروں کی پوجا کا تہوار رام کے ہاتھوں راون کی شکست کی یاد میں منایاجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انوشکا شرما نے پولیس افسر بننے کا فیصلہ کرلیا

نئی دہلی : انوشکا شرما ایک ایسی فلم سائن کرنے کا ارادہ کررہی ہیں جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے