امریکہ داعش کو افغانستان میں اسلحہ سپلائی کررہا ہے، حامد کرزئی

کابل: سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکا کے داعش سے رابطے ہیں اور وہ افغانستان میں شدت پسند تنظیم کی مدد کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹریو میں سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا کے داعش سے رابطے ہیں جس کے زریعے وہ افغانستان میں داعش کی مدد کر رہا ہے، امریکا داعش کو اسلحہ اور بارود بھی فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ داعش کو امریکی مدد حاصل ہے، امریکی اڈوں سے غیر فوجی رنگ کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعش کو مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ داعش کا افغانستان میں وجود امریکی انٹیلی جنس کی موجودگی میں ہوا، جب کہ پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ تھے، اب سب سے زیادہ داعش ہے۔ انتہا پسندی کو کس طرح قابو میں کرنا ہے ہمیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سمندری طوفان ہیگی جاپان کے ساحل سے ٹکرا گیا، ایک شخص ہلاک، متعدد لاپتا

سمندری طوفان ہیگی جاپان کے ساحل سے ٹکرا گیا، ایک شخص ہلاک، متعدد لاپتا

ٹوکیو: سمندری طوفان ہیگی نے جاپان میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں کئی شہروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے