چیئرمین نیب کیلیے جسٹس (ر) جاوید اقبال پہ اتفاق ہوگیا ہے، خورشید شاہ

سکھر: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد چیئرمین نیب کے لیے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں سے رابطہ رہا، جس کے بعد نیب کے چیئرمین کے لیے جسٹس (ر) جاوید اقبال کا نام فائنل کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس جاوید اقبال کا ماضی شاندار ہے، وہ سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں اور دعا ہے کہ ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 28 اپریل 2000 کو سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بطور چیف جسٹس بھی فرائض سرانجام دیے، جب کہ اس کے علاوہ انہوں نے ایبٹ آباد کمیشن اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹر نے چار سال کی زندہ بچی کو مردہ قرار دے کر سرٹفکیٹ جاری کردیا

ڈاکٹر نے چار سال کی زندہ بچی کو مردہ قرار دے کر سرٹفکیٹ جاری کردیا

نوابشاہ: والد نبی بخش کے مطابق جب بچی کی میت لے کر اسپتال سے باہر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے