ہوائی فائرنگ کا شاخسانہ، شادی والا گھر بنا ماتم کدہ

صوابی: صوابی میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے 7سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے نارنجی میں واقع ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران تقریب میں شریک افراد نے ہوائی فائرنگ کرنا شروع کردی ۔خوشی کا موقع اس وقت غم میں تبدیل ہوگیا جب گولی لگنے سے 7سالہ بچے سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ دیر بعد موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔تاہم پولیس نے واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چترال میں بروغل کے مقام پر 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار

چترال میں بروغل کے مقام پر 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار

چترال: ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما چترال کے دورافتادہ علاقے بروغل میں کھویو نامی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے