عامر خان کی ترک صدررجب طیب اردوان سے ملاقات

انقرہ: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ بالی ووڈ اداکارعامر خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘ کی پروموشن کے سلسلے میں فیملی کے ہمراہ ترکی میں ہیں جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔اپنی نئی فلم کے حوالے سے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ فلم کسی خاص عمر یا طبقے کے لیے نہیں بلکہ ہر خاص و عام کیلئے ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان کی فلم’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘20 اکتوبر کو بھارت اور امریکا میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سوڈان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے، ماہرہ خان

سوڈان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے، ماہرہ خان

کراچی : معروف اداکارہ ماہرہ خان سوڈان میں فوجی مظالم کو نظرانداز کرنے پر عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے