بنوں، تبلیغی اجتماع سے واپس آنے والا پی ٹی آئی رہنما قتل

بنوں: تبلیغی اجتماع سے واپس آنے والے پی ٹی آئی رہنما ملک حکومت خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی بنوں سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ملک حکومت خان تبلیغی اجتماع سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں پکڑ لیا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ملک حکومت خان کے قتل کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب رہنما کے قتل کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

آئین کے تحت مشیران اور, معاونِ خصوصی کو, حکومتی امور کے, اختیارات, نہیں دیے, جاسکتے

آئین کے تحت مشیران اور معاونِ خصوصی کو حکومتی امور کے اختیارات نہیں دیے جاسکتے

پشاور: جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے