وزیر داخلہ کے اقامے کیخلاف پی ٹی آئی عدالت جائیگی

اسلام آباد: تحریک انصاف نے خواجہ آصف کے بعد احسن اقبال کے اقامہ کا معاملہ بھی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سے نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے انتخابی حریف ابرارالحق نے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے احسن اقبال کے اقامہ کا معاملہ عدالت میں لے جانے کے معاملے پر غور کیا۔ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ احسن اقبال کے خلاف مقدمہ اگلے ہفتے ہی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 کی ذیلی دفعہ ایف کے تحت نااہلی کا کیس دائرہوگا۔ ابرار الحق کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے خلیجی ملک کا اقامہ تسلیم کیا لیکن اپنے گوشواروں میں اسے ظاہر نہیں کیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن اور وفاقی وزیر کے اکاؤنٹ سے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں، جس کی روشنی میں عدالت احسن اقبال کو بھی نااہل قرار دے دے گی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارنے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے اقامے کے خلاف بھی عدالتی چارہ جوئی کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسد قیصر, نے سابق, صدر آصف علی زرداری اور خواجہ, سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر, جاری, کردیے

اسد قیصر نے سابق صدر آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

اسلام آباد: اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے بجٹ سیشن اجلاس میں قائد حزب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے