امریکا کی دہشتگردوں کی حمایت داعش کے خاتمے میں اصلی رکاوٹ، روس

ماسکو: روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت شام میں داعش کے خاتمے میں اصلی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کہا کہ فوج پر داعش کے اکثر حملے شام و اردن کے سرحدی علاقے الطنف کے اطراف سے ہوئے ہیں اور یہ وہ جگہ ہے جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے ہونے والے کسی بھی طرح کے دہشتگرد حملے کو پسپا کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

31 اکتوبر تک, برطانیہ کو یورپی یونین, سے نکال, لیں, گے

31 اکتوبر تک برطانیہ کو یورپی یونین سے نکال لیں گے

لندن: برطانیہ کی وزارت عظمی کے لیے مضبوط ترین امیدوار اور سابق وزیر خارجہ بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے