راولپنڈی ایکسپریس لاہور قلندر کا حصہ بن گئی

لاہور: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے ہیں جہاں وہ لاہور قلندرز میں مینٹور کے فرائض انجام دیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں نامورکھلاڑیوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اور اب راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے شہرت پانے والے قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی لاہور قلندرز کو مینٹور کے طور پر جوائن کر لیا ہے، وہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے نظر آئیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لاہور قلندرز کے آفیشل پیچ پر اس بات کا باضابطہ اعلان کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے لاہور قلندرز کو مینٹور کے طور پر جوائن کرلیا ہے اور وہ فاسٹ باؤلنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ دوسری جانب راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قلندرز کا حصہ بننا میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، نوجوان فاسٹ بولرز کی رہنمائی کرنے کیلیے بیتاب ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی روایت برقرار، پاکستان 89 رنز سے ہارگیا

ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی روایت برقرار، پاکستان 89 رنز سے ہارگیا

بھارت نے ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف جیت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گرین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے