نوازشریف پاکستان کو 200 سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں، ڈاکٹرعاصم

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاکستان کو توڑنا اور 200 سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔ لندن میں علاج کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ میں اپنے وطن پاکستان اور اپنے شہر کراچی واپس آگیا ہوں, میرے بارے میں جو سیاسی رہنما اور نیب جیسے ادارے کہتے تھے کہ میں بھاگ جاؤں گا آج ان کا منہ کالا ہوگیا۔ میں نوازشریف کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں, آپ اور آپ کا خاندان بھاگ جاتا ہے جس طرح پہلے بھی شریف خاندان 10 سال بیرون ملک رہا تھا۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ نوازشریف کے قول و فعل میں تضاد ہے یہ دوغلے لوگ ہیں اور پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں، اس ملک کو 200 سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں، سابق وزیراعظم نے تو عسکری قیادت کے ساتھ جنگ کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے لیکن ہماری سیاست پاکستان کی بقا کے لیے ہے، ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے، نوازشریف اس جنگ سے ہٹ جائیں تو بہتر ہوگا، پاکستان نوازشریف کا نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کا کا ہے، ہم نے اس ملک کو بنایا تھا اور ہم ہی اسے بچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اربوں روپے, کی منی لانڈرنگ, اور, بے نامی, اکاؤنٹس

اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس

کراچی: کسٹم عدالت کے روبرو امریکی ڈالرز بیرون ملک بھیجنے، اربوں روپے کی منی لانڈرنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے