سلمان خان تنقید کس طرح برداشت کرتے ہیں؟

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کے مداحوں کی تعداد لاتعداد ہے جوانہیں بے پناہ چاہتے ہیں تاہم ان کے مداحوں میں کچھ مداح ایسے بھی ہیں جو تنقید کرنے میں پیچھے نہیں ہٹتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان سے جب تنقید کے حوالے سے پوچھا گیا کہ جو ان کے بارے میں کہا یا لکھا جاتا ہے توان کا کہنا تھا کہ وہ تنقید پرزیادہ دیہان نہیں دہتے ہیں اس لیے کسی بھی قسم کی تنقید سے وہ تنگ بھی نہیں ہوتے ہیں اوراپنے بارے میں غلط لکھی اورکہی جانے والی تمام باتوں پرذرا بھی توجہ نہیں دیتے ہیں۔
بطوراداکارہونے کے حوالے سے جب ان سے ذمہ داریوں کا پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ جب آپ اسٹارہوتے ہیں تو آپ پرذمہ داری بھی ہوتی ہے جسے آپ ہر حال میں پورا بھی کرتے ہیں، اگر آپ ایک اسٹارہیں اورایک عام آدمی سے بری طرح بات کرتے ہیں تو سب ہی بغیر کچھ سوچے سمجھے کہیں گے کہ آپ اچھے انسان نہیں ہیں۔
دوسری جانب اگرایک عام انسان کسی اسٹار کے ساتھ یہ ہی سب کرتا ہے تو لوگ اس پرزیادہ توجہ نہیں دیتے ہیں، اس لیے آپ کو اپنی شہرت کو برقرار رکھنے کے حوالے سے بہت کچھ سوچنا اور کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے