فیصلہ عدالت نے نہیں NA-120 کے عوام نے دیا ہے، نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ اصل فیصلہ عدالت نے نہیں این اے 120 نے دیا ہے۔ الحمرا ہال لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ حلقہ این اے 120 کا ہر ووٹرمبارک باد کا مستحق ہے، دل چاہتا ہے کہ حلقے کے ہر ووٹر کو گلے سے لگاؤں کیونکہ آپ نے میرا مان رکھا ہے، اصل فیصلہ عدالت نے نہیں دیا بلکہ این اے 120 کے ووٹروں نے دیا۔ انہوں نے انتخاب ہی نہیں جیتا بلکہ وقت کی عدالت میں حق اور انصاف کی گواہی دی ہے، لندن میں کلثوم نواز کا آپریشن ہو رہا تھا اور یہاں الیکشن ہورہا تھا۔ مریم جہاں جہاں جارہی تھی لوگ ان پر پھول نچھاور کررہے تھے۔ یہی جذبہ سلامت رہا تو ان شاءاللہ مسلم لیگ (ن) 2018 کے الیکشن میں بھی کامیابی ہوگی اور عوام کے ووٹ کا تقدس بحال ہوگا۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج تک کسی حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے۔ ہم نے وعدہ کیا تھا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے اور وہ وعدہ پورا کردیا، آج لوڈشیڈنگ ہچکولے کھا رہی ہے، بجلی کے جو کارخانے 20، 20 سال میں لگتے تھے وہ ہم نے 20 ماہ میں لگائے لیکن مجھ پر یکایک نااہلی کی تلوار چلا دی مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لی تو نااہل قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

برقی موٹرسائیکلوں کی تیاری کا عمل شروع

برقی موٹرسائیکلوں کی تیاری کا عمل شروع

لاہور: میں گذشتہ ایک دہائی کے دوران اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے مختلف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے