الیکشن بل2017 کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن بل 2017ء کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بیرسٹر فروغ نسیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نااہل شخص کے لیے قانون میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ الیکشن بل 2017ء آئین کے آرٹیکل 2اے،227 اور 10اے کی خلاف ورزی ہے، اس کے علاوہ نوازشریف کا بطور پارٹی صدر انتخاب بھی آئین اور قانون کے خلاف ہے، اس لیے اس ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود سینیٹ اور قومی اسمبلی سے الیکشن بل 2017ء میں ترمیم منظور کرائی تھی جس کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال اور عدالت کی جانب سے نااہل قرار دیئے شخص کو پارٹی عہدہ رکھنے کا اہل قراردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ڈیڈ لاک سے بچاؤ کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کوئی حرج نہیں

ڈیڈ لاک سے بچاؤ کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کوئی حرج نہیں

اسلام آباد: عمران خان کا حوالہ دے کر حکومتی ترجمان نے کہا کہ ’مولانا فضل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے