ایل او سی پہ بھارتی جارحیت کا سلسلہ دراز، فائرنگ سے دو بچے شہید

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا سلسلہ مسلسل دراز ہورہا ہے، جس کا نشانہ بے گناہ شہری بن رہے ہیں۔ بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر دیہی آبادی کو اپنی اشتعال انگیزی کا نشانہ بناتے ہوئے 2 بچوں کو شہید کر دیا ہے، جب کہ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کاکوٹا، شفر، سیریان اور نارا کوٹ کی دیہی آبادی پر مارٹر گولے داغے اور شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے شفر میں سخی کیانی نامی شخص کے گھر پر لگے، بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 بچے شہید ہو گئے۔ پاک فوج نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر اور بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر آزاد کشمیر کا بھارت کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا اعلان

صدر آزاد کشمیر کا بھارت کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا اعلان

مظفرآباد: صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے