مزید 3 دہشتگرد کیفر کردار کو پہنچ گئے، خیبر پختونخوا کی جیل میں پھانسی دی گئی

پشاور:  خیبرپختونخوا کی جیل میں مزید تین خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کی جیل میں تین خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ پھانسی پر لٹکائے جانے والوں میں ساجد، بہرام شیر اور فضل غفار شامل ہیں۔ دہشت گردوں کا ٹرائل فوجی عدالت میں کیا گیا جب کہ تینوں دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اقرار جرم کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پانے والا دہشت گرد ساجد ولد ابراہیم کالعدم تنظیم کا رکن تھا جو پشاور ایئر پورٹ پر طیارے پر فائرنگ میں ملوث تھا۔ طیارے پرحملے میں خاتون جاں بحق اور 2 مسافر زخمی ہوئے تھے، جب کہ ساجد نے پیر اصرار اور اس کے خاندان کے 8 افراد سمیت نیاز گل اور اے ایس آئی ساجد خان کو بھی قتل کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضل غفار ولد شہزادہ نے فورسز پر حملے کرکے چار جوانوں کو شہید کیا تھا۔ دہشت گرد فضل غفار سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی تھی جب کہ دہشت گرد بہرام شیر ولد خیران گرلز پرائمری اسکول اور فورسز پر حملوں، سپاہی کی شہادت میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بی آر ٹی پر ڈیڈ لائن دے کر ہم نے غلطی کی جو ڈیڈلائن دی وہ انفراسٹکچر کے لیے تھی

بی آر ٹی پر ڈیڈ لائن دے کر ہم نے غلطی کی جو ڈیڈلائن دی وہ انفراسٹکچر کے لیے تھی

پشاور: شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پر ڈیڈ لائن دے کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے