آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرزکانفرنس

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت راولپنڈی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں اہم دفاعی امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس 7 گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں ملک میں امن و امان کی صورت حال ، سرحدی معاملات، آپریشن رد الفساد میں ہونے والی پیش رفت اور فاٹا میں تعمیر نو کے عماملات پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کانفرنس میں اعلیٰ ترین عسکری قیادت کو آرمی چیف کے دورہ افغانستان اور افغان قیادت سے ہونے والی ملاقات میں ہونے والی بات چیت سے متعلق آگاہ کیا گیا تاہم اس حوالے سے پاک فوج کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف نے کابل کا ایک روزہ دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے افغان صدر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کی تھی۔ جس کے آرمی چیف نے خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس طلب کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اوگرا نے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کردیا

اوگرا نے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کردیا

لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے آر ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے