پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، ملیحہ لودھی

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی جاری رکھی ہوئی ہیں تاہم پاکستان بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اقوام متحدہ کو بھارتی دھمکیاں نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ بھارت کی دھمکیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، اگر ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت جاری رہی تو پاکستان بھی اس کا بھرپور طریقے سے جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

کیو: یوکرین میں صدارتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں معروف کامیڈین ولودیمیر زیلنسکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے