اپوزیشن کی طرف سے بہترین شخص کو چیئرمین نیب نامزد کیا جائے گا، خورشید شاہ

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے نئے چیئرمین نیب کے لیے بہترین شخص کو نامزد کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مجھے چیئرمین نیب کے لیے نام تجویز کرنے کا مکمل اختیار دے دیا ہے،قوم سے وعدہ ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے بہترین شخص کو چیئرمین نیب نامزد کیا جائے گا،جو نام ہماری طرف سے جائے گا وہ ساری قوم دیکھے گی اور سراہے گی۔

انھوں نے کہا کہ مختلف جماعتوں کی جانب سے جو نام آ رہے ہیں ان کے 30 سے 40 سال کا سروس ریکارڈ دیکھ رہا ہوں اوراگر کوئی جج، جنرل یا بیوروکریٹ ہے تو اس کے ماضی کے کردار اور خدمات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خورشید شاہ کو چیرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسد قیصر, نے سابق, صدر آصف علی زرداری اور خواجہ, سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر, جاری, کردیے

اسد قیصر نے سابق صدر آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

اسلام آباد: اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے بجٹ سیشن اجلاس میں قائد حزب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے