وزیر خارجہ خواجہ آصف کی موجودگی میں دشمنوں کی ضرورت نہیں، عمران خان

بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف جیسے وزیر خارجہ کے ہوتے ملک کو دشمنوں کی ضرورت نہیں کیونکہ عسکری گروہوں کے بارے میں خواجہ آصف کا بیان پاکستان کی سلامتی کے لیے ایک دھچکہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکری گروہوں کے بارے میں خواجہ آصف کا بیان پاکستان کی سلامتی کے لیے ایک دھچکہ ہے، ایسے وزیر خارجہ کی موجودگی میں دشمنوں کی کسے ضرورت ہے جب کہ بھارت و امریکا کی خوشامد میں یہ ٹولہ پاکستانی قوم کی قربانیوں تک کو نظر انداز کرچکا ہے۔
عمران خان کہنا تھا کہ آج بھی ان کی جانب سے افواج پاکستان پر پوری شد و مد سے حملے جاری ہیں، حقیقی مقصد مغرب میں چھپائی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے خلاف اس وقت سازش کی گئی جب وہ متعدد محاذوں پر دشمن سے نبرد آزما تھی جبکہ اس سے واضح ہوگیا کہ ڈان لیکس افواج پاکستان پر کیچڑ اچھالنے کی سوچی سمجھی سازش تھی۔

یہ بھی پڑھیں

غیر ضروری اقدام سے اربوں ڈالرکے منصوبوں پر عملدرآمد میں الجھاؤ پیدا ہو گا

غیر ضروری اقدام سے اربوں ڈالرکے منصوبوں پر عملدرآمد میں الجھاؤ پیدا ہو گا

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کی حکومتی تجویزکی مخالف کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے