سیف علی خان کو ڈوبتے کیریئر کی فکر

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ مجھے خود سے سوال کرنا ہوگا کہ میرے کیریئر کے ساتھ کیا غلط ہورہا ہے جب کہ مجھے اپنی نئی فلم ’چیف‘ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ سیف علی خان جو آپنی آنے والی نئی فلم ’’چیف‘‘ جو کہ 6 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی کو لے کر کافی پریشان ہیں جب کہ ایک انٹریو میں ان کا کہنا تھا کہ فلم’’چیف‘‘سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ باکس آفس پر اچھا بزنس کرے گی کیوں کہ میری گزشتہ فلمیں باکس آفس پرکامیاب نہیں ہو سکیں۔
چھوٹے نواب کا کہنا تھا کہ مجھے خود نہیں پتہ کہ میرے کیریئر کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اور یہی بات فلمی اسٹار ہونے کے ناطے میری شخصیت کو بھی متاثر کررہی ہے جب کہ آج کل وہ تین فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی وہ انڈیا کی پہلی نیٹ فلکس کے زیر اثر بننے والی فلم میں بھی کام کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سیف علی خان کی ’’ہم شکل، ’’بُلٹ راجہ‘‘ اور ’’رنگوں‘‘ جیسی فلمیں ناکامی سے دوچار ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کب ہوگ

اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کب ہوگ

کراچی: اداکار و میزبان یاسر حسین نے ایوارڈ شو کی تقریب میں اقرا کو پروپوز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے