ایک ناکامی نے پریانکا کو مایوس کر دیا

پریانکا چوپڑا کو اپنی مراٹھی فلم ’’وینٹی لیٹر‘‘ سے بہت امیدیں تھیں لیکن بھارت کی جانب سے آئندہ آسکرایوارڈز کے لیے دوسری فلم کی نامزدگی پر اب ان کا منہ لٹک گیا ہے۔ پریانکا چوپڑا اوران کی والدہ مدھو چوپڑا نے مراٹھی فلم بنائی تھی۔ ’’وینٹی لیٹر‘‘ نامی اس فلم کی کہانی بہت جاندار تھی لیکن اس فلم کا مقابلہ راج کمارراؤ کی فلم ’’نیوٹن‘‘ سے تھا۔ دونوں فلموں نے 3،3 نیشنل ایورادز حاصل کئے تھے۔
بھارت کی جانب سے دونوں میں سے کسی ایک فلم کو آسکر کے لیے سرکاری طور پر نامزد کیا جانا تھا۔ پریانکا اور ان کی والدہ کو یقین تھا کہ آسکر کے لیے ان ہی کی فلم کو نامزد کیا جائے گا لیکن ایسا نا ہوا اور نیوٹن بازی لے گئی۔ جس پر پریانکا اور ان کی والدہ کو شدید مایوس ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

کراچی:  لیجنڈ اداکار آصف رضا میر امریکا کے مشہور ٹیلی ویژن چینل ایچ بی او …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے