نااہل وزیر اعظم کو ملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نااہل وزیر اعظم کو ملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے۔ ٹوئٹرپرپاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری سمیت جعلسازی پرنااہل ہونے والے وزیر اعظم کو ملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے اوریہ مافیا رول ہے جمہوریت نہیں جب کہ اس سے عوام کو غلط پیغام جاتا ہے کہ طاقتور قانون توڑسکتا ہے۔
عمران خان نے انٹیلی جنس بیوروکے سربراہ کے حوالے سے کہا کہ آئی بی چیف ریاست کا نمائندہ ہے شریف خاندان کا نہیں، جسے ریاست کا وفادارہونا چاہیے، آئی بی چیف 4 دن لندن میں کیا کررہے تھے، وہ کیا نااہل وزیراعظم سےملنے گئے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ آئی بی چیف کو فوری طور پرمستعفی ہونا چاہیے، انٹیلی جنس چیف حکومتی عہدہ ہے اوراس کی ذمہ داری ریاست کی خدمت ہے شریف خاندان کی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

2019 پاکستان میں محفوظ ترین سال رہا، افغان امن عمل کے لیے پہلی مرتبہ درست راستے کا انتخاب کیا

2019 پاکستان میں محفوظ ترین سال رہا، افغان امن عمل کے لیے پہلی مرتبہ درست راستے کا انتخاب کیا

اسلام آباد: وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لیے پہلی مرتبہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے