جعلی سروس کارڈ بنانے والے پولیس کے تین اہلکار گرفتار

کوہاٹ:  کوہاٹ پولیس نے سرکاری ملازمین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جعلی سروس کارڈز اور شناختی کارڈز بنانے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز حساس اداروں کی اطلاع پر کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 جعلسازوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں (فرنٹیئر کانسٹیبلری، پولیس، محکمہ ٹریفک) کے جعلی سروس کارڈز، شناختی کارڈز اور کارڈز بنانے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان میں سعد خلیل، محمد سعود اور یونس خان شامل ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

افغانستان سے تعلق رکھنے والے 7 ملزمان گرفتار

پشاور: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 رکنی افغان گروہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے