بہاول نگر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشتگرد گرفتار

بہاول نگر: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق بہاول نگر میں بائی پاس حافظ والا پھاٹک کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد محرم الحرام کے موقع پر شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ان کے قبضہ سے بم بنانے والا مواد، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت محمد عمران، منہاس، ادریس اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی پلانز تشکیل دے دیے ہیں اور سخت حفاظتی انتظامات کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہیپاٹائٹئس, پروگرام, کے تحت حالیہ, سروے کی, رپورٹ سامنے ,آگئی

ہیپاٹائٹئس پروگرام کے تحت حالیہ سروے کی رپورٹ سامنے آگئی

لاہور: پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ پنجاب کے 4600 گھروں کا سروے کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے