بیگم کلثوم نواز کو 28 ستمبر تک انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کا حکم

لاہور: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کو 28 ستمبر تک انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرائے بغیر کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جا سکتا۔ الیکشن کمشنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی قواعد کے مطابق کامیاب امیدوار پر لازم ہے کہ وہ نتائج کے اعلان کے بعد 10 روز کے اندر انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرائے،بصورت دیگر اس کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 120 میں 42 ناکام امیدواروں کو بھی انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جوہر ٹاؤن سے ایس ایس پی مفخر عدیل لا پتا ہو گئے

جوہر ٹاؤن سے ایس ایس پی مفخر عدیل لا پتا ہو گئے

لاہور:مفخر عدیل منگل کی رات 9 بجے گھر سے سرکاری جیپ پر نکلے تھے، ذرایع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے