پاکستان مخالف مہم کا بھارت کو کرارا جواب، جنیوا کے دردیوار کشمیریوں کی آواز بن گئے

جنیوا: سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم بھارتی حکومت کے فنڈز سے چلائی گئی جس کے بعد حکومت پاکستان نے سوئس حکومت سے بھرپور احتجاج کیا، مگر اب بھارتی حکومت کو جنیوا ہی میں بھرپور جواب مل گیا ہے اور اس کے جواب ہی میں اشتہاری مہم چلائی جا رہی ہے جس میں کشمیر اور ناگا لینڈ میں بھارتی حکومت کے مظالم کا پردہ فاش کرد یا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے بعد جنیوا کی سڑکوں پر ہی مودی سرکار کو آئینہ دکھانے کے مہم شروع ہو گئی ہے۔ جنیوا کی سٹرکوں پر نئی دہلی کی جانب سے کشمیر اور ناگا لینڈ پر ناجائز قبضے کو اجاگر کرنے کے لئے بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ بینرز پر کشمیر توجہ چاہتا ہے اور تری پور کے لوگوں کی آزادی کے مطالبے کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

منامہ کانفرنس کی ناکامی پر امریکا کی جانب سے اعتراف

منامہ کانفرنس کی ناکامی پر امریکا کی جانب سے اعتراف

مغربی ایشیا میں نام نہاد قیام امن کے بارے میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے